[یو این آئی] پاکستان کو دہشت گردوں کا کفیل ملک قرار دینے کے حوالے سے امریکا میں شروع کی جانے والی آن لائن مہم دستخط کی شرائط پر پوری نہ اترنے کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔
وائٹ ہائوس نے اپنی ویب سائٹ پر پاکستان کو دہشت گردوں کا کفیل ملک قرار
دینے کےلئے شروع کی جانے والی پٹیشن ممکنہ جعل سازی کے شبہے میں خارج کردی۔
وائٹ ہائوس نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ 'پٹیشن کو اس لیے خارج کیا گیا کیوں کہ وہ دستخط کی شرائط پر پوری نہیں اتر رہی تھی اور اب سے پر مزید دستخط نہیں کیے جاسکیں گے'۔